Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرنےکی روزانہ9لاکھ کوششیں ہوتی ہیں

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ويب سائٹس کوہيکرہيک کرنےکی کوشش کرتے ہيں

وزارت انفارميشن ٹيکنالوجی نےسائبرحملے روکنے کیلئے اقدامات کردئیے ہیں۔ سائبرسکيورٹی پالیسی کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔وزيرآئی ٹی امين الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے فروغ کیلئےموثر پالیسی لائے ہيں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سےوزیرانفارميشن ٹيکنالوجی امین الحق نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کےڈیٹا سینٹرپرروزانہ 9 لاکھ سائبرحملے ہوتے ہیں اور مختلف ويب سائٹس کو ہيکر ہيک کرنے کی کوشش کرتے ہيں تاہم فول پروف نظام کی وجہ سے سارے حملے ناکام ہوتے ہیں۔

امين الحق نےدعویٰ کیا کہ دسمبر2022 تک ملک میں ٹیلی فائیو جی لانچ کر دیں گے۔ ملک ميں 1 اعشاريہ 2 ملين سے1 اعشاريہ 4ملين فورجی پينی ٹريشن کا اضافہ کررہے ہيں۔

تقریب ميں تعليم سميت ديگرآن لائن سرگرميوں کی بلا تعطل فراہمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کيا گيا۔شرکاء نےحکومت کی رائٹ آف وے پاليسی کی منظوری کو بھی سراہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube