Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ملائیشیا میں روکے جانے والا طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا ملائیشیا میں تحویل میں لیا جانے والا طیارہ پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آج بروز جمعہ 29 جنوری کو شام 5 بجے ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے گا۔ طیارہ 173 مسافروں کے ہمراہ وطن واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر طیارے کو ملائیشیا میں ہی روک لیا گیا تھا۔ تاہم 27 جنوری کو دونون فریقین کے درمیان معاملہ طے پا گیا تھا۔

ملائیشیا کی عدالت نے مقدمہ خارج کرکے طیارہ پاکستانی حکام کے حوالے کر نے کا حکم جاری کیا تھا۔

پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط کیے گئے طیارے کو چھڑوانے کیلئے لیزنگ کمپنی کو 1 ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی تھی۔

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube