Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پائلٹ کیلئے جعلی لائسنس:سول ایوی ایشن کے 5افسران گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 12 months ago
Jinnah International Airport

فوٹو: فیس بک

سندھ میں ایف آئی اے نے جعلی لائسنس حاصل کرنے والے 40 پائلٹس سمیت 49 افراد کے خلاف 3مقدمات درج کرليے گئے جبکہ سول ایوی ایشن کے 5افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے مقدمات میں سول ایوی ایشن کے 8 افسران اور ایک شخص کو بھی نامزد کیا ہے۔

ڈائريکٹر ايف آئی اے منير شيخ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے تحریری شکایت پر کارروائی کی گئی جس میں 5 افسران کو گرفتار کر ليا گيا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ پائلٹس کا انٹرویو عید کی چھٹیوں یا ہفتہ وار چھٹیوں میں آفس ٹائم کے بعد لیا گیا۔

جعلی لائسنس والےپائلٹس کیخلاف کارروائی، کیسزایف آئی اے کوارسال

ایک ماہ قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا تھا کہ جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کیخلاف کارروائی کے لیے کیسز ایف آئی اے کو بھیج دیے گئے ہیں۔

 تحریری جواب میں درج تھا کہ مشکوک قرار دیے گئے 262میں سے 172 پائلٹس کے لائسنس تصدیقی عمل کے دوران درست نکل آئے ہیں۔

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر یورپی کمیشن نے برطانیہ اور یورپ کیلئے پاکستانی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بھی پی آئی اے کے اقدامات غیر تسلی بخش قرار دیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube