Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Hafiz Salman Butt

فوٹو: حافظ سلمان بٹ فیس بک

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی اسپتال میں 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ سلمان بٹ ہارٹ اٹیک کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے جبکہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ بعداز جمعہ 2 بجے منصورہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انکا جسد خاکی 700عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھایا گیا۔ حافظ سلمان بٹ کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔

Hafiz Salman Butt funeral

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق حافظ سلمان بٹ بیماری کے باوجود ایک محترک سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں رہے۔

حافظ سلمان بٹ 17 جنوری 1956 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1982 میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر بھی تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube