Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

آج کی اہم خبریں:بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب آج ہوگی

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ذیل میں آج دن بھر کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

بہاولپور میں ملک کا سب سے بڑا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر 5 سال تاخیر کے بعد بھی مکمل فعال نہ ہوسکا۔

بلاول ہاؤس ميں خوشيوں کا سماں۔ آج بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب ہوگی۔ ملکی اہم شخصیات کی بلاول ہاؤس آمد متوقع ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔

سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس39 روپے 89پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافےکی منظوری، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کیلئے فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

چين سے کرونا ويکسين قومی ائير لائن کے ذريعے پاکستان لانے کیلئے بوئنگ 777 طیارہ آج بیجنگ روانہ ہوگا۔ ویکسین کل تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ ایئرپورٹس سے ہی ویکسین گاڑیوں کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی۔

کيا پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی؟، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پرانے اعداد و شمار پر نئی رینکنگ جاری کردی۔ 2020 میں شفافیت کے لحاظ سے 4 پوائنٹس کی تنزلی۔ پاکستان 120 سے 124 ويں نمبر پر آگیا۔

جسٹس ريٹائرڈ شیخ عظمت سعید پیر سے براڈ شیٹ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کريں گے۔ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آج جنوبی افریقا دوسری اننگز جاری رکھے گا۔ جنوبی افریقا کوپاکستان پر 29 رنز کی برتری حاصل ہے،آج کا دن نہایت اہم ہے۔

پاکستان ويمن کرکٹ ٹيم کا دورہ جنوبی افريقا، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سيريز کا آغاز آج ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube