خیرپور: کم عمر جوڑے کی شادی کروانے پر 20افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Underage marraige

فوٹو: اے ایف پی

خيرپور ميں پوليس نے چھاپہ مار کر کم عمر جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرليا۔

پيرگوٹھ کے کوٹ دينل محلہ ميں 14 سالہ اياز علی کی 13 سالہ صائمہ سے شادی کروائی جا رہی تھی کہ پوليس نے موقع پر پہنچ کر دولہے، دلہن کے والدين اور باراتيوں سميت 20 افراد کو گرفتار کرليا۔

نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور پولیس امیر سعود مگسی نے پیرگوٹھ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کروانے کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔

ایس پی نوشیروان چانڈیو نے بتایا کہ کم عمر جوڑے کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube