Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ملتان:جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago

امتحان میں جعلی امیدواربٹھانے کا الزام

ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی۔گزشتہ سال ایل ایل بی پارٹ 1 کے امتحان میں جعلی امیدواربٹھانے کا الزام سامنے آگیا۔

ملتان میں قانون کی ڈگری کےحصول کیلئےدوران امتحان جمشید دستی کی جگہ دوسرے شخص نے پرچہ حل کیا۔جامعہ بہاؤالدين زکریا کےمطابق سابق ایم این اےجمشید دستی نےایل ایل بی پارٹ 1 کےامتحان میں پرچے خود حل نہيں کيے بلکہ دوسروں سے کروائے۔

یونی ورسٹی کےکنٹرولر امتحانات پروفیسرامان اللہ نےبتایا کہ تمام پرچوں میں لکھائی مختلف ہے۔يہ بات سچ ہےاوراس ميں صداقت ہے کہ ايک سےزيادہ لوگوں نے پرچے حل کئے تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نےتحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پروفیسر امان اللہ نے مزید بتایا کہ اس جرم میں کم سےکم 3 سال سے5 سال تک جمشید دستی نااہل ہوسکتے ہیں اوراس دوران وی کسی بھی قسم کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔

سماء نےجمشید دستی سے رابطہ کيا تو ان کا کہنا تھا کہ يونيورسٹی نے تاحال انہيں کسی انکوائری کیلئے طلب نہیں کیا،جب بلائیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube