Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

شجاع آبادمیں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago

Accident

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ شجاع آباد میں بستی داد انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق مسافر بس سے بچاتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون اور 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اورنگزیب، فائزہ اور 10 سالہ شاہ ذین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مہتاب بی بی، 2 سالہ ہانیہ اور فواد شامل ہیں۔ تمام افراد کو ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے سول اسپتال منتقل کیا۔

گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور ملتان جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube