عدالت نے ریپ کےمجرم کو سزائے موت سنادی

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کی مقامی عدالت نے 12سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ولی محمد کو سزائے موت سنادی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے2018 میں بیٹی کی دوست کو ریپ کا اس وقت نشانہ بنایا جب وہ لڑکی اپنی سہیلی کے گھر پڑھانی کیلیے آئی تھی۔

مقامی عدالت نے ملزم ولی محمد کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے 5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد سے میری بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں، میں بھی اپنی بیٹی کے قریب جاتا ہوں تووہ ڈرجاتی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ولی محمد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube