Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سندھ میں کرونا ویکسین لگانےکی تیاریاں مکمل

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago

سندھ میں کرونا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں 14 ویکسین سینٹر قائم کردیئے۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں 9 ویکسین سینٹر قائم کردئیے ہیں۔ضلع شرقی میں 2 ،ضلع وسطی میں 2 ،ضلع جنوبی میں 2 ،کورنگی  کیماڑی اور ملیر میں ایک ایک ویکسین سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔ ضروری عملہ اور سازوسامان بھی سینٹرز میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ادھرحیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،نواب شاہ اورمیرپور خاص میں ایک ایک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کرونا وائرس سے 25 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube