کراچی میں 2 قبرستانوں کیلئے زمین مختص کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سندھ حکومت نے کراچی میں 2 قبرستانوں کیلئے ضلع غربی میں 60 ایکڑ زمین مختص کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے ضلع غربی میں 55 ایکڑ زمین مواچھ گوٹھ جبکہ 5 ایکڑ ماڑی پور میں مختص کی گئی ہے۔

کراچی میں قبرستانوں کیلئے زمین مختص کرنے کی منظوری لینڈ ایکٹ 1912ء کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الاٹمنٹ اینڈ ریزوریشن کمیٹی، بورڈ آف ریونیو کی سفارش پر دی۔

کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر میں قبرستانوں کی کمی سے بخوبی آگاہ ہے، دیگر اضلاع میں بھی نئے قبرستان بنائے جائیں گے۔

کراچی میں آخری بار نیا قبرستان 2018ء میں سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 18 میں بنایا گیا تھا جس کا رقبہ 12 ایکڑ ہے۔ یہ قبرستان سابق میئر کراچی وسیم اختر کے دور میں بنایا گیا تھا۔

کراچی میں مجموعی طور پر 203ء قبرستان ہیں، جن میں کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈ، مختلف ایسوسی ایشنز اور برادریوں کے قبرستان شامل ہیں۔

ترجمان کے ایم سی علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام 51 قبرستان ہیں جبکہ 152 پر دیگر کمیونٹیز اور ایسوسی ایشنز کا کنٹرول ہے۔

کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم کا کہنا ہے کہ 38 قبرستان کے ایم سی کے محکمہ قبرستان میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 13 کی رجسٹریشن ابھی باقی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube