Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

براڈشیٹ کی تحقیقات صرف جسٹس(ر)عظمت سعید کرینگے، کابینہ کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 8 months ago

وفاقی کابینہ نے تین رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی

وفاقی کابینہ میں براڈ شیٹ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی گئی، تحقیقات صرف جسٹس (ر) عظمت سعید کریں گے، ایک رکنی کمیشن کو سرے محل معاملے کی انکوائری کا مینڈیٹ بھی مل گیا۔ کابینہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار وزارت صحت کو دینے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں براڈشیٹ معاملے پر صرف جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ ارکان کی جانب سے 3 رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ 3 رکنی کمیشن کے فیصلوں سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی دو ٹوک کہہ دیا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، کسی بھی ذمہ دار کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوں نے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ انکوائری کمیشن کو سرے محل کی تحقیقات کا مینڈیٹ بھی دے دیا گیا۔ کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت تشکیل کمیشن اپنی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کریگا۔

مزید جانیے: وزیراعظم نے ایف9 پارک گروی رکھنے کی تجویز مسترد کردی

وفاقی کایبنہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی ایف نائن پارک گروی رکھنے کی سمری بھی مسترد کردی گئی۔ وزیراعظم نے پوچھا ایسی تجویز آئی ہی کیوں؟، عوام کے زیر استعمال پارک گروی نہیں ہونا چاہئے، کچھ گروی رکھنا ہی پڑتا تو وزیراعظم ہاؤس گروی رکھ دیتے۔

فواد چوہدری اور بابر اعوان نے بھی سمری کی مخالفت کردی، بولے اشرافیہ کا کلب کیوں نہیں رہن رکھ دیا جاتا۔ کابینہ نے کووڈ ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار وزارت صحت کو دینے سمیت  17 نکاتی ایجنڈے میں سے بیشتر کی منظوری بھی دے دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube