Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سوشل میڈیارُولزکیخلاف درخواست،وزارت قانون اورپی ٹی اے کو نوٹس

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 8 months ago

سوشل میڈیا رُولز کیخلاف ایک اور درخواست پر وزارت قانون اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواست دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب گستاخانہ فلم کی تشہیر پر پاکستان نے بیسٹ نیٹ فلیکس مووی نامی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گيا ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ ميں سوشل میڈیا رُولز کیخلاف تنزیلہ مظہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

عدالت نے نئی درخواست پر وزارت قانون اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرديا۔چيف جسٹس نے کہا کہ ایسی درخواستوں پرگزشتہ روز اٹارنی جنرل نے عدالت کے سامنے بیان دیا۔اٹارنی جنرل کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رولز پر نظر ثانی ہو گی۔عدالت نے درخواست دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیر کرنے پر پاکستان نے بیسٹ نیٹ فلیکس مووی نامی ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی اور بتايا کہ فلم کےٹریلرکے778 لنکس پر ملے جن ميں سے 452 بند کرچکے ہيں۔ ویب سائٹ کو مواد ہٹانے کا نوٹس بھیجا ليکن جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube