Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

فيصل آباد:اسکول کےمزيد طلبہ اورٹيچرميں کروناوائرس کی تصديق

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 11 months ago

School closure

فيصل آباد کے سرکاری اسکول ميں مزيد 8 طلبا اور 1 ٹيچر ميں کرونا وائرس کی تصديق ہوگئی ہے۔

فیصل آباد کےاسکولوں میں کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔منگل تک 21 طلبا اور 3 ٹيچرز کی کرونا مثبت رپورٹس آچکی ہيں۔محکمہ صحت نےمتاثرہ اسکولوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ طلباءکی رینڈم سيمپلنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے۔

پیر کو فيصل آباد کےگورنمنٹ ہائی اسکول کے5 طلبا اور1 استاد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول سمندری میں 1 استاد اور 1 بچے کی رپورٹ مثبت آئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا کے شکار طلبا اور اساتذہ کو قرنطینہ کردیا گیا۔

اس کےعلاوہ لاہورکے 8 اساتذہ ميں کرونا وائرس کی تصديق ہوگئی۔ محکمہ صحت نے متعلقہ اساتذہ کو قرنطينہ کرنے کی ہدايت کردی۔ان اسکولوں میں گورنمنٹ گرلزاسکول رائیونڈ کی 2،گورنمنٹ بوائزا سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے3 اساتذہ میں شامل ہیں۔ ان کےعلاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول اعوان ٹاؤن میں1اور جوہرٹاؤن کےنجی اسکول میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube