Saturday, December 4, 2021  | 28 Rabiulakhir, 1443

وقاص قتل کیس: ملزمان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 10 months ago
FSD waqas murder

فائل فوٹو

فیصل آباد ميں وقاص قتل کیس میں دہشت گردی کی عدالت نے 4 ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کر ديا۔

دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ اسلحہ کی برآمدگی اور مزيد تفتیش کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ ہوا جبکہ ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنا باقی ہے۔

ملزمان کو 3 فروری کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل 22 جنوری کو عدالت نے گرفتار 4 پوليس اہلکاروں کا جسمانی ريمانڈ منظور کیا تھا۔

فیصل آباد: نوجوان کی ہلاکت پرسب انسپکٹر سمیت 4اہلکار گرفتار

واضح رہے کہ 21 جنوری کی صبح فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ قتل کے خلاف سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

پٹرولنگ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ناکے پر گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہری کی جان گئی لیکن مقتول کے کزن نے پولیس کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ورثاء کے مطابق  وقاص اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب سے واپس جا رہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روکا اور بعد میں گاڑی پیچھے لگا کر روکا اور وقاص کو باہر نکال کر گولیاں ماری جبکہ 3 ساتھیوں کو بھی ڈالے میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube