چوہدری نثار کےحلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Chaudhary Nisar

فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی جبکہ لاہور ہائی کورٹ آفس کو کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگانے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔

دو سال قبل 15 جنوری 2019 میں پنجاب اسمبلی نے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ارکان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔

چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایوان کی نشست خالی قرار دینے کے لیے قوانین میں ترمیم کی جائے جس کے تحت منتخب ہونے کے بعد تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ارکان کو ڈی سیٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار نے پارٹی اختلافات کے باعث آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ چوہدری نثار راولپنڈی کی صوبائی نشست پی پی 10 سے کامیاب قرار پائے تھے۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد چوہدری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔

گزشتہ حکومت میں چوہدری نثار وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سال 2013 سے 2017 تک رہی جبکہ اس دوران اپریل 2017 میں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube