Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

زرتاج گل نےغلطی سےمسلح افواج کو سیاسی ادارہ کہہ دیا

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فوری طور پر معذرت بھی کرلی

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ٹاک شو کے دوران غلطی سے آئی ایس آئی، پاک فوج اور عدلیہ کو سیاسی ادارے کہہ دیا اور غلطی کا احساس ہونے پر فوری معذرت بھی کرلی۔

پیر کی شب زرتاج گل سماء ٹی وی کے ٹاک شو ’ندیم ملک لائیو‘ میں شریک تھیں۔ میزبان ندیم ملک نے ان سے پوچھا کہ اپوزیشن تحریک کمزوری کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ زرتاج گل نے بتایا ہے پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دھوکا دیا ہے اور جمعیت علمائے اسلام میں بھی دوسرا دھڑا بن گیا ہے۔

زرتاج گل کا خیال ہے بلاول بھٹو روز اول سے پی ڈی ایم کی کو دھوکا دیتے آرہے ہیں اور وہ اپنے اس موقف کو دلیل سے ثابت کرنا چاہتی تھی۔ اس دوران ان کی زبان پھسل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب نواز شریف نے بھی ہمارے سیاسی اداروں پر الزام عائد کیا تھا تو‘ یہاں تک کہہ کر ان کو احساس ہوگیا اور انہوں نے فوری طور پر ’سوری‘ کہہ دیا۔

زرتاج گل نے پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ’جب عدلیہ، آئی ایس آئی اور مسلح افواج پر الزام عائد کیا تو بلاول بھٹو نے ان سے ثبوت مانگے تھے۔‘

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube