Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

بلاول نے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے، زرتاج گل

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اقتدار کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہوچکی ہے۔

سماء ٹی وی کے اینکر پرسن ندیم ملک نے پیر کی رات اپنے پروگرام میں اپوزیشن تحریک کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفے اور لانگ مارچ کے اعلانات کے بعد وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ حکومت اپنی تمام تر ناکامیوں اور کمزویوں کے باوجود اپوزیشن پر بھاری ہے۔

پروگرام میں زرتاج گل اور مسلم لیگ نواز کے عطاء اللہ تارڑ شریک تھے۔ اپوزیشن تحریک کا مختصر پس منظر بتانے کے بعد ندیم ملک نے سوال پوچھا کہ اس کمزوری کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں۔

زرتاج گل نے گفتگو کا آغاز میں مریم نواز پر تنقید سے کیا اور پھر بتایا کہ دو وجوہات ہیں۔ اپوزیشن تحریک کا ایک ساتھی بلاول بھٹو ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ میں شروع دن سے کہہ تھی کہ بلاول نے مریم نواز کو بینظیر بھٹو کی برسی پر بلاکر پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نعرے لگوائے۔ مزار پر بھی گئی۔ اس کے باوجود بلاول بھٹو نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ کیوںکہ وہ صرف ’اسٹارڈم‘ کیلئے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے تھے۔

زرتاج گل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو استعمال کرکے شریف خاندان سے اپنے والد اور والدہ کا بدلہ لیا ہے کیوں کہ نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی تھی۔

بینظیر بھٹو کی برسی پر مریم نواز کی لاڑکانہ آمد کو صحافتی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا تھا کہ ایسے طرز عمل سے ملک میں سیاسی رواداری کو فروغ ملے گا جبکہ سیاسی حلقے اس کو جمہوری قوتوں کے اتحاد اور قربت سے تعبیر کرر رہے تھے۔

زرتاج گل کا خیال ہے کہ بلاول بھٹو روز اول سے ن لیگ کو دھوکا دیتے آرہے ہیں کیوں کہ جب میاں نواز شریف نے ملکی اداروں پر الزامات عائد کیے تو بلاول نے ان سے ثبوت مانگے تھے۔

اس موقع پر زرتاج گل نے غلطی سے آئی ایس آئی، پاک فوج اور عدلیہ کو سیاسی ادارے بھی کہا اور پھر اس پر معذرت بھی کی۔

زرتاج گل نے پی ڈی ایم کی کمزوری کی دوسری وجہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کی بغاوت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے بارے میں مائنس ون کی باتیں کرتے تھے، آج خود مائنس ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ نواز کے عطاء تارڑ کا خیال تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کمزور نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم عمران خان کی کا لب و لہجہ تبدیل اور آواز نیچے ہوگئی ہے جبکہ وزرا کو ہدایات دے رہے ہیں کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی بات کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اتحادی ارکان اسمبلی مسلم لیگ نواز کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ ن لیگ نے جن 5 ارکان کو پارٹی سے نکالا تھا، بزدار بار بار ان سے ملاقاتیں کرکے نئے نئے دعوے کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube