Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منسوخ

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Imran Khan online

فوٹو: آن لائن

مشترکہ مفادات کونسل کا آج ہونے والا 43واں اجلاس منسوخ ہوگیا جس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سمیت دیگر نکات پر غور کیا جانا تھا۔

  اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کرنی تھی جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے بھی شریک ہونا تھا۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد اور کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام کا جائزہ بھی لیا جانا تھا۔ نیپرا کی 2018-19 اور ملک میں صنعتوں کی صورتحال پر رپورٹ بھی پیش کی جانی تھی۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی جانی تھی جبکہ صحت اور بہبود آبادی کے پروگرام کی فنڈنگ کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا۔

پاکستان اسٹینڈرز کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے معیار میں ہم آہنگی لانے اور انفورسمنٹ میکانزم پر بھی غور کیا جانا تھا۔

اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست 2020 کو ہوا تھا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube