Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں اتوار کی صبح درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Karachi weather

سندھ ہائی کورٹ کی طرف جانے والی سڑک کا منظر۔ فوٹو: آن لائن

کراچی میں اتوار 24 جنوری کی صبح درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک اور سرد رہے گا۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 50 فیصد ہے، جب کہ بلوچستان سے آنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ صبح کے اوقات میں شہر کا بیشتر حصہ دھند میں چھپا رہا۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے علاقے دوبارہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز قلات منفی 10، کوئٹہ منفی 9 ، دالبندین میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس کے مطابق بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائی رہی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ماہی گیروں کو گہرے پانیوں میں جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube