Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن

SAMAA | and - Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پولیس کی بھاری نفری بھی موجود

 

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کھوکھر پیلیس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ن لیگی رہنما کھو کھر برادران پر جعلسازی سے زمین پر قبضے کا الزام تھا۔ وا گزار زمین کی مالیت سوا ارب روپے ہے۔

ايل ڈی اے کی جانب سے جوہر ٹاون ميں تجاوزات کيخلاف آپريشن جاری ہے، اس دوران کھوکھر پيلس کا عقبی دروازہ اور ديواريں گرادی گئی ہیں۔ پوليس کی بھاری نفری بھی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران تعینات کی گئی ہے، جب کہ ايوب چوک سے کھوکھر پيلس کو جانے والا راستہ بند کرديا گيا ہے۔ آپریشن کا اغاز اتوار 24 جنوری کی علی الصبح ہوا۔

آپريشن کے دوران ليگی رہنما سيف الملوک کھوکھر کے بھانجے طاہر جاوید کے گھر کی عقبی دیوار گرئے جانے کے بعد مارکیٹ کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈی اے کے آپریشن کے موقع پر کھوکھر برادران کے وکلا بھی موجود تھے۔ وکلا کی جانب سے انتظاميہ کو عدالتی احکامات بھی دکھائے مگر انتظامیہ نے آپریشن جاری رکھا۔ دوسری جانب آپريشن کی اطلاع ملتے ہی لیگی کارکن بھی کھوکھر پيلس پہنچنا شروع ہوگئے۔

قبل ازیں لاہور میں ہفتہ 23 جنوری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کيلئے بار بار کھوکھر پیلس کا آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو پیش ہوکر اپنے تمام کاغذات ان کے سامنے رکھے تھے۔ انہوں نے 9 نقشے ٹاؤن سے اور 4 نقشے ایل ڈی اے پاس کروائے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف جسٹس کے سامنے کہا تھا کہ صرف 2 مرلے کا مسئلہ ہے۔ تمام اداروں نے انہيں کلیئر کيا ليکن اب حکومت مینار پاکستان کے جلسے کا بدلہ لینے کيلئے ان کے ساتھ ایسا کررہی ہے۔

سيف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور اب بھی عدالتوں سے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے خلاف گیارہ جھوٹے پرچے دیئے گئے ہیں۔ آپ وزیراعظم اور وزیراعلی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube