Source: Eyewitness footage / Twitter
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 7 میں واقع کے ایف سی کے عملہ اور فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کے مابین جھگڑا ہوا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جمعہ کی رات گئے ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2021 عجیب تر ہوتا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد ڈنڈوں سے حملہ آور ہورہے ہیں۔ فریقین کو ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
foodpanda vs kfc
2021 is getting weirder pic.twitter.com/jUJ1bqtX2n
— Haseeb (@thebuffdoctor) January 22, 2021
جس شخص نے ویڈیو بنائی، اس نے سوشل میڈیا پر آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پانڈا کا رائیڈر آرڈر کے بعد 30 منٹ تک وہاں کھڑا رہا اور جب اس نے دوبارہ آرڈر کا پوچھا تو منیجر نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر وہ وہاں سے چلا گیا اور اپنے دوستوں کو لیکر آگیا۔
کے ایف سی کے منیجر محمد ارسلان اسلم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رائیڈر کو جب اسٹاف نے بتایا کہ آپ کا آرڈر انہیں ملا ہی نہیں جس پر وہ چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد مزید دو افراد کو ساتھ لیکر آگیا۔
Gang Fight between @kfc_pk and @foodpanda_pk at Bahria Town Phase 7, Rawalpindi.#KFC #FoodPanda pic.twitter.com/P1geqabuzm
— Axee⁷ (@Axeeio) January 22, 2021
منیجر کے مطابق وہاں موجود لوگوں نے مداخلت کی تو وہ تینوں چلے گئے اور پھر کافی لوگوں کو ساتھ لیکر آگئے جن کے پاس ڈنڈے اور لوہے کے راڈ تھے۔ ان کے مطابق جھگڑے میں کے ایف سی کے تین ملازمین زخمی ہوگئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا ہے۔
آپ کے تبصرے :
Food panda ko badnaam kiya jarha haifoodpanda aik buhat hi achi service farhaam kr rha hai jiski wajah sy logon ko ghr bethay apni pasand ka khana mil raha hai wo bhi kuch hi minutes me