Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی:ریلوے کی قدیم تاریخ سموئےعجائب گھر

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا گیا

کراچی میں ریلوے کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ شوق میں شروع کیا گیا یہ کام تاریخ سموئے ہوئے ہے۔

کراچی کلب سےکچھ فاصلےپربنےاس منفرد میوزیم ميں آنے کا کوئی ٹکٹ نہیں ہے اور یہاں دوپہر میں آیا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے کے اس گھر میں ریلوے کی 100 سال سے بھی زيادہ پُرانی تاریخ بکھری پڑی ہے۔ نایاب گھڑیاں،ٹیلی فونز،مختلف اقسام کی دلکش لالٹین اور 18ویں صدی میں ریلوے کے استعمال میں رہنےوالی کئی اشیاء اس گھر کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

 اس خاندان کا تعلق ريلوے سے ہےاورعدنان نامی نوجوان اپنے والد کيساتھ اِس قیمتی اثاثے کو محفوظ بنانے رہے ہیں۔وراثت سے ملنے والا یہ شوق مالی امداد کے بغیر جاری ہے۔

یہاں موجود قیمتی نادر سامان کئی برسوں تک ریلوے کے اسٹورروم میں زبوں حالت میں موجود تھا اورانہیں صاف ستھرا کرکے یہاں سجايا گيا ہے۔

یہ گھرسے زیادہ عجائب گھر ہے اوریہاں موجود ریلوے کا خزانہ اس خاندان کےلیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube