Tuesday, March 9, 2021  | 24 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ویڈیو: خان پور میں بکریاں چرانے والی چڑیل کی حقیقت

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پکڑا گیا چور چڑیل نہیں مرد نکلا

خان پور میں لوگوں نے چڑیل کے بھیس میں بکریاں چرانے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

خان پور کے گاؤں جٹکی بستی میں رہنے والوں کو یہ لگتا تھا کہ ان کے گاؤں میں کوئی چڑیل موجود ہے، جو ان کی بکریاں چراتی ہے۔ لوگوں کے مطابق انہیں سورج غروب ہوتے ہی سناٹے میں گھنگرو کی آوازیں آتی تھیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

علاقے میں چڑیل کی دہشت کا یہ عالم تھا کہ لوگوں نے رات تو رات دن میں بھی باہر نکلنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم مذکورہ گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے اس چڑیل کا کھوج لگانے کا سوچا۔

جمعرات کے روز جب مذکورہ کردار رات کے اندھیرے میں بکریاں چرا کر جا رہا تھا تو نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ کوئی خاتون ہیں۔ تاہم حقیقیت سامنے آنے پر پتا چلا کہ وہ مرد تھا، جو خاتون کا حلیہ بنا کر علاقے کی بکریاں چوری کرکے بیچا کرتا تھا۔

اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور چوری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube