Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پرفراہمی کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 8 months ago

سینیٹ انتخابات کا شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے، عمران خان

وزیراعظم کہتے ہیں معیشت میں بہتری بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ممکن نہیں، اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے اور پنجاب میں سستے رہائشی منصوبے کے جلد آغاز کی ہدایت بھی کردی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ انتخابات کا شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، ظہبی گروپ کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات نے ملاقات کی جبکہ عمران خان نے اجلاسوں میں بھی شرکت کی، جس میں معیشت، سیاحت اور سیاست کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا معیشت کی گاڑی لائن پر آگئی، منزل کے حصول کیلئے بیرونی سرمایہ کاری لانا ہوگی۔

عمران خان نے کہا پاکستان میں سیاحت سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ڈھیروں مواقع موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کار بلا خوف آئیں، مکمل تحفظ اور سہولیات ملیں گی۔

وزیرِ اعظم نے گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے رمضان المبارک میں عوام کو ہر قسم کی پریشانی سے بچانے، اشیائے خورد و نوش کی بلا تعطل اور کم نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے لاہور میں راوی اربن ڈیولپمنٹ منصوبے میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں کم لاگت والے گھروں کا ابتدائی منصوبہ 25 سے 27 اضلاع میں شروع ہوگا۔ عمران خان نے منصوبے کا آغاز جلد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم سے سینیٹر سجاد طوری اور فیصل آباد و صوابی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ عمران خان نے کہا ماضی میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی، آئندہ الیکشن میں عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے شفافیت یقینی بنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube