Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، لڑکی زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے لڑکی زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، پولاس گاؤں میں مارٹر گولے بھی داغے گئے، فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید جانیے: ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کے 2جوان شہید

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube