Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

چینی کمپنی کنسائنو کی پاکستان کو کرونا ویکسین کی پیشکش

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

کنسائنو بایولوجکس نے پاکستان کو 2کروڑ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ڈوزز دینے کی پیشکش کردی۔

کنسائنو بایولوجکس کے مقامی پارٹنر اے جے ایم فارما پرائیوٹ کے مشیر حسن عباس ظہیر نے بتایا کہ کرونا ویکسین تیار کرنے والی چینی کمپنی پاکستان کو ترجیحی بنیادوں اور کم قیمت میں کوویڈ-19 ویکسین فراہم کرے گی، جس نے منظوری حاصل کرنے کیلیے پہلے ہی پاکستان کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

حسن عباس ظہیر نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس ویکسین کی طلب بہت زیادہ ہے اور آپ جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک نے کئی مہینے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ شروع کردی تھی، ہمیں بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں پہلے ہی دیر ہوگئی ہے‘۔

Pakistan approves China Sinopharm COVID vaccine for emergency use - Nikkei  Asia

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر شیشیوں کو بھرنے اور ویکسین کی خریداری کی لاگت میں 25فیصد کمی آئے گی۔

دوسری جانب امیر اور غریب ممالک کے مابین ویکسین کے بڑھتے ہوئے اختلاف پر تشویش پائی جارہی ہے جسے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے “تباہ کن اخلاقی ناکامی” قرار دیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 51ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے عالمی سطح پر ویکسی نیشن شروع کی ہے۔

چین سے دوستی اور سی پیک کے باعث سائنوفارم ویکسین کو پہلے پاکستان میں استعمال کی منظوری مل گئی ہے۔ جسے چین نیشنل بایوٹیک گروپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔

سائنوفارم ویکسین رواں ماہ جنوری کے آخر میں 3کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان بھیجے گا جس کے بعد پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔

پاکستان میں مقامی کمپنی کے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کے نتائج ممکنہ طور پر کرونا کے خلاف کنسائنو ویکسین کے تحفظ کی سطح کا ابتدائی اشارہ ہوں گے۔

چین کرونا وائرس پھیلنے کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے، کنسائنو اور دیگر چینی ڈیولپرز کو تیسرے مرحلے کی جانچ کے پاکستان، روس، ارجنٹینا، میکسیکو اور چلی میں مرحلہ وار ٹرائلز کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube