Tuesday, March 9, 2021  | 24 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ویڈیو:رانا ثنا اللہ کی ٹائیگر والے ماسک میں عدالت آمد

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وہ خواجہ آصف کو سپورٹ کرنے عدالت آئے

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ اصف کی پیشی کے موقع پر سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر والے فیس ماسک میں عدالت پہنچ گئے۔

کرونا سے بچاؤ کیلئے اس منفرد فیس ماسک پر ٹائیگر کا منہ بنا ہوا تھا۔ فیس ماسک کیساتھ رانا ثنا اللہ نے میچنگ ملبوسات بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔ جمعہ 22 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت تھی۔ رانا ثنا اللہ اس موقع پر ن لیگی رہنما کو سپورٹ کرنے ٹائیگر ماسک میں عدالت آئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان ہے۔ مختلف مواقع پر ن لیگیوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں میں بھی اصل ٹائیگر کے ہمراہ شرکت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube