Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

راجن پور: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس 13سال سے ویران

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago

عمارت 2008 میں کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہوئی

راجن پور میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے کیمپس پوسٹ گریجویٹ ایم اے بلاکس کی عمارت میں 13 سال بعد بھی تعلیم کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔

عمارت فعال نہ ہونے کے باعث کچھ عرصہ قبل ایم اے کی کلاسسز کا اجراء پوسٹ گریجویٹ کالج کی عمارت میں کر دیا گیا تھا۔ ایم اے کلاسسز اب پوسٹ گریجویٹ کالج میں جاری ہیں۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی کے مطابق ٹھیکیدار عمارت کو نامکمل چھوڑ کر چلے گئے جبکہ عمارت ہمارے حوالے ہی نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے بجلی کے ٹرانسفارمر سمیت دروازے، کھڑکیاں، بجلی کے بورڈز اور ٹف ٹائلز سمیت تمام قیمتی چیزیں چوری ہوگئیں۔

ڈاکٹر شکیل پتافی نے بتایا کہ عمارت اب انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو کئی دفعہ خط لکھے لیکن ابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا۔ عمارت منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پوسٹ گریجویٹ کالج میں کلاسسز کا اجراء اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امید ہے جلد ہی یونیورسٹی کیمپس کی اس عمارت کی دوبارہ اوور ہالنگ کرکے تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

پوسٹ گریجویٹ ایم اے بلاکس کی عمارت کو 2008 میں کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ عمارت کی خستہ حالی کے باعث طلباء لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد جیسے دور دراز علاقوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube