وزیراعظم سمیت کسی وزیرنےابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان میں ٹرائلز ہوئے ہیں

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے تردید کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کسی وزرا نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

جمعہ کوسماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ کئی ممالک اس وقت 80 برس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں،ویکسین کےپاکستان میں ٹرائلز ہوئے ہیں اورکئی افراد نےیہ ویکسین لگوائی ہے۔

انھوں نےکہا کہ وزیراعظم یا کابینہ کےکسی رکن سمیت حکومت کےکسی اعلیٰ عہدے دار نے بھی کرونا ویکسین ابھی تک نہیں لگوائی ہے تاہم ویکسین ٹرائلز میں کئی لوگوں نے یہ لگوائی جن میں گورنر پنجاب بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی سےمتعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی فنڈنگ کا پورا اسٹرکچرموجود ہے اور فنڈزدینےوالےاوورسیزپاکستانیوں کوبھارتی یااسرائیلی کہنا ان کی توہین ہے۔

الیکٹرک وہیکل پالیسی پر انھوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے متعلق ابھی تک آرڈیننس جاری نہیں ہوا اور جلد اس جلد صدر پاکستان کو یہ آرڈیننس بھیجا جانا چاہئے تاکہ قومی اسمبلی کےسیشن سے قبل ہی آرڈیننس آئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی5لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube