ایکنک اجلاس: گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبہ منظور

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ایکنک نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سمیت 25 ارب روپے لاگت کے متعدد قومی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ سی پیک روڈ، پاک چین آپٹیکل فائبر اور کرونا سمیت قدرتی آفات سے بچاؤ کا 70 ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کمیٹی نے یومیہ 26 کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی کیلئے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کا 25 ارب 55 کروڑ لاگت کا منصوبہ منظور کرلیا، کے فور فیز ون منصوبہ 4 سال میں مکمل ہوگا۔

مزید جانیے: کے4 منصوبہ وفاق کومنتقل کررہے ہیں،مرادعلی شاہ

ایکنک نے کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران سیلاب سے بچنے کیلئے 16.8 ارب روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی جبکہ کرونا اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 70 ارب کا منصوبہ بھی پاس کردیا گیا۔

ایکنک کے مطابق پاکستان کو علاقائی سطح پر ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے کیلئے پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل کا فیز ٹو بنے گا، 37.91 ارب کی لاگت سے سی پیک کے ساتھ خنجراب تا کراچی، آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی، سی پیک کو لنک کرنے کیلئے 38 ارب روپے کی لاگت سے گوادر رتو ڈیرو روڈ بھی تعمیر ہوگا جبکہ بلوچستان میں 13 ارب روپے سے 23 چھوٹے ڈیمز بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہ سو ارب کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان منظور

ایکنک نے وزیراعظم کی نالج اکانومی ٹاسک فورس کے تحت اسکالر شپ کا منصوبہ بھی منظور کرلیا، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی انٹرنیشنل اسکالرشپ فیز ون پر 13 ارب 36 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پشاور، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی کے اضلاع میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کیلئے خیبر پختوانخوا ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبے پر 18 ارب 91 کروڑ لاگت آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube