جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قائم کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری شامل ہیں جبکہ وزیراطلاعات شبلی فراز کو اس کا کنوینئر مقرر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ کمیٹی 48 گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کرکے پر کابینہ کو رپورٹ پیش کرے۔ اس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اس معاملے میں فائدہ دینے والے اورفائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔

جمعرات کو وزیراطلاعات اور کمیٹی کے کنوینئر شبلی فراز نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ 2000 میں جب نیب اور براڈشیٹ کا معاہدہ ہوا تو اس وقت ایڈووکیٹ عظمت سعید نیب کے پراسیکیورٹر تھے جو بعد میں جج بنے اور سپریم کورٹ سے گزشتہ برس ریٹائر ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube