Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

چین رواں ماہ پاکستان کو کروناویکسین فراہم کردیگا، شاہ محمودقریشی

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago

مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ کروناویکسین کےحصول کیلئےچین سےمفیدبات ہوئی ہے اور پڑوسی ملک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، چین رواں ماہ 31 جنوری تک پاکستان کو ویکسین فراہم کردے گا۔

جمعرات کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوزز دینےکا وعدہ کیا ہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزید ڈوزز دینےکا بھی کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز جذبہ خیرسگالی کے تحت دے رہا ہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوزز کی ضرورت پیش آئے گی، چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں جاری کرونا ویکسین کےٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج نکلے ہیں،پاکستان بھی ویکسین کی تیاری کےلیے چین سے اشتراک کرسکتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکامیابی سےکوروناوائرس کامقابلہ کیا اور این سی اوسی نےوباکےدوران بہترین کام کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معان خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان کی چینی کمپنیوں سائنوفارم اور کنسائنو سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، پاکستان 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گا جبکہ مارچ کے اختتام تک مجموعی طور پر 2 کروڑ خوراکیں لی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے 8 سے 9 ویکسینز کی نشاندہی کی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 2 ویکسین کی منظوری دے دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube