Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

لاڑکانہ:پابندی کےباوجود قتل پر جرگہ منعقد

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago

جرگے کی سربراہی غوث بخش مہر نے کی

Sindh Sardar

سندھ ميں قتل پر جرگوں کی پابندی کے باوجود لاڑکانہ کی سرکاری عمارت ميں پولیس کی سرپرستی میں جرگہ منعقد ہوا۔

قتل پر ہونے والے جرگے کی صدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غوث بخش مہر کر رہے تھے۔ سماء کی ٹيم نے پہنچ کر اندر جرگوں کی فوٹيج بنائی۔

جرگے میں 11 افرد کے قتل کے بدلے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ طے پايا اور ايڈوانس رقم بھی موقع پر ادا کی گئی۔ يہ بھی طے پايا کہ گواہياں بدل دی جائيں گی۔

سرکٹ ہاؤس ميں جی ڈی اے رہنماء غوث بخش مہر کی صدارت ميں جرگہ ہو رہا تھا جہاں سماء کی ٹيم جرگے کے دوران پہنچ گئی جس پر سردار ناراض ہوگئے۔

غوث بخش مہر کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ہمارا کام خراب کرتے ہيں۔ ہم نے جرگہ نہيں کيا بلکہ صلح کروائی ہے۔

دوسری جانب سرپنچوں (فیصلہ سازوں) نے بھی اقرار کيا کہ جرگہ قتل پر صلح کے لیے تھا۔ اس طريقے سے انصاف جلدی ملتا ہے جبکہ عدالت ميں سالوں لگتے ہیں اور ہم نے 6گھنٹے ميں نمٹا ديا۔

واضح رہے کہ 3 سال پہلے کھيل کے ميدان ميں جھگڑے پر 11 افراد قتل ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube