اسلام آباد:ایف آئی اے کا افسر بنکر لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایف آئی اے کی جانب سے جاری تصویر

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران جعلی افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد کرپشن سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت آفاق کے نام سے کی گئی ہے، جو نوشہرہ کا رہائشی ہے۔

مذکورہ شخص اپنے اپ کو ادارہ (ایف آئی اے ) کا افسر بنا کر لوگوں سے رقم لوٹتا تھا۔ ملزم آفاق نے ایک شخص سے نوکری لگوانے کیلئے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کر کے شہری سے رقم وصول کی، جس کے بعد ملزم کی جانب سے شہری کو نوکری دینے کے جعلی اپائنٹمنٹ لیٹر بھی دئیے گئے۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے کی مدعیت میں اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف پینل کوڈ کی سیکشن 154 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جب کہ ملزم کے قبضے سے جعلی لیٹرز، وصول کی گئی رقم اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube