فیصل آباد: نوجوان کی ہلاکت پرسب انسپکٹر سمیت 4اہلکار گرفتار

SAMAA | and - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار نوجوان کی ہلاکت پر سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پٹرولنگ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ناکے پر گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہری کی جان گئی لیکن مقتول کے کزن نے پولیس کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور وقاص موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے خلاف لواحقین نے سمندری روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔

کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ وقاص اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب سے واپس جا رہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روکا اور بعد میں گاڑی پیچھے لگا کر روکا اور وقاص کو باہر نکال کر گولیاں ماری جبکہ 3 ساتھیوں کو بھی ڈالے میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ورثا کے مطابق مقتول کے ہمراہ 3 افراد اور بھی تھے جو لاپتہ ہیں۔ احتجاج کے بعد سی پی او نے سب انسپکٹر شاہد منظور سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پٹرولنگ پولیس کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اہلکار وقاص کی لاش کو ٹھڈے مارتے رہے۔

پولیس نے معمولی زخمی ہونے والے 3 افراد کو بھی چھوڑ دیا جبکہ مقتول ڈرائیور کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube