Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

آج کی اہم خبریں:فیصل آبادمیں پولیس فائرنگ سے ڈرائیورقتل

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 11 months ago

ذیل میں آج 21 جنوری کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

کراچی میں جے يو آئی کے تحت اسرائيل نامنظور ملين مارچ آج ہو رہا ہے۔ مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد پہنچے گا۔ فضل الرحمان اور ديگر قائدين خطاب کرينگے۔

ملین مارچ کی وجہ نیو پریڈی اسٹریٹ بند رہے گی۔ کارساز روڈ بند ہوگا، اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہونگے۔ قافلہ شاہراہ پاکستان لیاقت آباد سے ہوتا ہوا نیو پریڈی اسٹریٹ پر پہنچے گا۔ کراچی ميں آج کا دن شہريوں پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ ريلی کی وجہ سے جگہ جگہ ٹريفک جام ہوسکتا ہے۔ ٹريفک پوليس نے پلان بھی جاری کرديا۔

پنجاب میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ۔ ناکے پر نہ رکنے پر فیصل آباد میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ نہ رکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکھر ميں مبينہ طور پر زہريلہ کھانا کھانے سے 12 سالہ بچی جاں بحق۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آج آئے گی سوتيلی ماں پر شک کيا جا رہا ہے۔

جوبائيڈن امريکا کے 46 ويں صدر بن گئے۔ عہدے کا حلف اٹھا ليا۔ کملا ہيرس امريکی تاريخ کي پہلی خاتون نائب صدر بن گئيں۔

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ۔ متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت بھی مل گئی۔ قومی ٹیم کا اسکواڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube