Tuesday, March 9, 2021  | 24 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد: پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے پرفائرنگ، شوہرجاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

واقعے میں بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے، پولیس

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹا شديد زخمی ہوگئے۔

ہنگو میں 10 سال قبل پسند کی شادی کرکے فیصل آباد میں رہائش پذیر شیر عباس کے گھر میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور مرنے والے کے رشتے دار ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن محبوب آصف کا کہنا ہے کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، ٹیم تشکیل دی جارہی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

زخمی خاتون اور لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے پیٹ میں جبکہ خاتون کے سر اور بازو پر گولی لگی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مقتول کی ایک سالہ بیٹی محفوظ رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube