وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی تجویزدیدی

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فضل الرحمان این آراو کیلئے بلیک میلنگ کررہے ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سوال اٹھادیا کہ مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی؟۔ عمران خان نے سربراہ جے یو آئی پر این آر او کیلئے بلیک میلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے فارن فنڈنگ کيس کی اوپن سماعت کا مشورہ بھی دے ديا۔

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے، فنڈز جمع کرنے کیلئے پارٹی کا فرنیچر بھی بیچنا پڑے تو گریز نہیں کرتے، اپوزیشن والے بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا؟، فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟۔

وانا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام پر حکومت کو بلیک میل کرنے کا الزام بھی لگادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او کیلئے کوشاں فضل الرحمان مدرسوں کے بچے استعمال کررہے ہیں، وہ اپنی جائیداد کا حساب دیں۔

مزید جانیے: ملک دشمن عناصروزيرستان ميں نوجوانوں کواُکسانا چاہتے ہيں،عمران خان

عمران خان نے فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھانے پر اپوزیشن کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا کہ کیس کی اوپن سماعت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو فنڈز کہاں سے آئے؟ سب سامنے آنا چاہئے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی ہوئی رقم فارن فنڈنگ نہیں ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف پی ٹی آئی نے کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube