بلغاریہ میں سابق سفیر 9فروری کو احتساب عدالت طلب

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
NAB Rawalpindi

فوٹو: آن لائن

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بلغاریہ میں پاکستان کے سابق سفیر بابر ہاشمی کو 9 فروری کو طلب کرلیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نے بابر ہاشمی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ عدالت نے سفاتخانے کے گرفتار سابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب راولپنڈی نے دو ہفتہ قبل اے ایس بابر ہاشمی اور طفیل قاضی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

دائر ریفرنس کے مطابق بلغاریہ میں ایمبیسی کو حکومت پاکستان نے اپنے اخراجات کے لیے امریکی ڈالرز اور بلغارین لیوا میں رقوم فراہم کر رکھی تھی۔

بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن،سابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر

سفیر بابر ہاشمی نے اکاؤٹنٹ طفیل قاضی کے ذریعے 96 ہزار امریکی ڈالر اور 45 ہزار سے زائد بلغارین لیوا نکلوائے مگر کوئی رسید جمع نہ کرائی جبکہ رقم مہنگے ہوٹلز میں قیام اور پارٹیوں پر خرچ کی گئی۔

سفارت خانے میں نئے اکاؤنٹنٹ کی تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا تو دفتر خارجہ نے معاملہ خود تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوایا جبکہ الزامات پر طفیل قاضی گرفتار کر لیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube