ملزمان نے ماسک پہنے ہوئے تھے
کراچی میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کرنے والا رائیڈر اسٹریٹ کرمنل نکلا۔ گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری موٹرسائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے۔ ایک ملزم نے اپنے پیچھے فوڈ ڈیلیوری باکس بھی پہن رکھا تھا۔ دونوں ملزمان نے چہرے پر ماسک بھی پہنے تھے۔ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا۔