فوٹو: آن لائن
راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد، زبیر اور عامر شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ زبو خان گینگ کے یہ ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان تھانہ نیو ٹاؤن، ٹیکسلا، ریس کورس اور نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھے۔