Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Lhr ring road foggy

فوٹوـ آن لائن

لاہور ميں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ائرپورٹ پر فلائٹ آپريشن متاثر ہونے سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق متعدد پروازیں شدید دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں اور حد نگاہ کم ہونے پر چند پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔

دوحہ، لندن اور استنبول سے آنے والی جبکہ لاہور سے استنبول، لندن اور ابوظہبی جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ کر دی گئی۔

پی آئی آے کی سعودی عرب جانے والی پرواز پی کے 9747 صبح 8 بجے روانہ ہونا تھی۔

دوسری جانب لاہور سميت پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں دھند کے سبب موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے ٹريفک کے ليے بند کر ديا گيا ہے۔

موٹروے ايم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک اور لاہور سيالکوٹ موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک جبکہ ملتان سے خانیوال موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

اسی طرح سکھر ملتان موٹر وے ايم فائيو بھی رات گئے بند کردی گئی تھی جبکہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ صرف 30 ميٹر رہ گئی ہے۔ موٹر وے پوليس نے شہريوں کو سفر سے گريز اور احتياطی تدابير کی ہدايت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube