Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: سی این جی اسٹیشنز72گھنٹوں کیلیے پھر بند

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

پاکستان میں ہوئے گیس بحران کے پیش نظر،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پیر کے روز صبح 8 بجے سے تین دن کے لئےسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کے روز صبح 8 بجے سے سی این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہینگے۔

دوسری جانب سی این جی اسٹيشنز کی بندش کے باعث شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز پريشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سےہمارا کاروبار متاثر ہوا، سلينڈربھرا ہو تو ایک دن میں 6چکر لگاتے ہیں جبکہ گیس کی بندش کے باعث اب صرف 3چکر لگاپاتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کا کرايہ ادا کرنا بھی مشکل ہوگيا ہے۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صرف رکشوں سے آمدنی کرنے والوں کی 50ہزار سے زائد ہے جو دہری پریشانی کا شکار ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube