فائل فوٹو
راول پنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں گیس اخراج کے باعث آگ لگنے سے میاں، بیوی اور بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت والد عمر احسان، والدہ انعم احسان اور ان کا بچہ شامل ہے۔ واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر کے اندر گیس لیکج کے سبب آتشزدگی سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔