Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب:پولنگ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 9 months ago

پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی نصب

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ايس باون عمر کوٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سيد امير علی شاہ اور جی ڈی اے کے اميدوار سابق وزير اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحيم کے درميان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

عمر کوٹ کی یہ نشست علی مردان شاہ کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں 50 پولنگ اسٹيشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جب کہ 40 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار ديا گيا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

پولنگ کے تمام انتظامات اتوار کو مکمل کرلیے گئے تھے۔ سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 1421 اور 500 رینجرز اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

عمر کوٹ کیلئے اقلیتی ووٹ فیصلہ کن ہوگا۔ سال 2018 میں علی مردان شاہ 52 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ جب کہ جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم 32 ہزار ووٹ لے سکے تھے۔

علاقے میں ووٹرز میں 83 ہزار 268 مرد جب کہ 70 ہزار 919 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube