Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

راجن پور: انڈس ہائی وےپر 2020سے ابتک 257افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago

حادثات کی تعداد 3ہزار سے زائد

راجن پور میں قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر 2020 سے اب تک 3ہزار سے زائد حادثات میں 257 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کے مطابق 12 ہزار سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ اس روڈ کو قاتل روڈ کے نام  سے منسوب کیا گیا ہے۔

حادثات کی بنیادی وجہ سنگل روڈ ہے جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کراچی سے پشاور جانے کیلئے اس شاہراہ کا بھی استعمال ہوتا ہے۔

حکومتی نمائندوں کی جانب سے کئی دفعہ اس روڈ کو ڈبل کرنے کے دعوے تو ضرور کیے گئے مگر وہ صرف دعووں  کی حد تک محدود رہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube