Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پنجاب میں دھند،موٹروے پرٹریفک کی روانی متاثر

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ٹریفک کو اس روٹ پر آنے سے روک دیا جاتا ہے

موسم سرما میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی جاتی ہے اوراس دوران ہر قسم کے ٹریفک کو اس روٹ پر آنے سے روک دیا جاتا ہے تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔

ترجمان موٹروے نےبتایا ہے کہ  موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کےمطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حد نگاہ میں بہتری کےبعد ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن اتوار کی صبح موٹروے ایم 3 لاہور سےعبد الحکیم  تک دھند کی وجہ سے بند رہی۔ملتان سےخانیوال موٹروے اورملتان سے سکھر موٹروے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ موٹروے ایم 4بھی پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کی گئی۔

اس کےعلاوہ لاہور،مانگا منڈی،رینالہ خورد،اوکاڑہ ساہیوال،چیچہ وطنی، کسووال میں دھند چھائی رہی۔ ہڑپہ،میاں چنوں،خانیوال، ملتان، بہاولپور،رحیم یارخان اور صادق آ باد میں دھند کا راج رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube