Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ایم کیوایم کاالیکشن سے پہلے مردم شماری کرانے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گورنرسندھ کی مردم شماری وقت پر کرانے کی یقین دہانی

ايم کيو ايم نے مردم شماری اليکشن سے پہلے کرانے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعيل نے مردم شماری وقت پر کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

متحدہ قومی موومنت پاکستان نے مردم شماری کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد پہنچا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، حلیم عادل شیخ اور دیگر شامل تھے۔

متحدہ رہنماء خالد مقبول صدیقی نے جلد مردم شماری کرانے کا مطالبہ دہرادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی نئی مردم شماری کے تحت کروائے جائيں، اس کو ممکن بنانے کيلئے ہم مکمل طور پر تعاون کريں گے۔

قبل از وقت مردم شماری کے مطالبے پر حکمران جماعت نے اتحادیوں کو یقین دہانی کرادی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مردم شماری پر بات ہوئی، تکنیکی طور پر ایک ایک چیز کو حل کرلیا، مردم شماری اپنے وقت پر ہوگی۔

وفاقی وزير اسد عمر نے بتايا کہ ایسا نظام لانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر سب کو اعتماد ہو، دنیا بھر میں مردم شماری ہوتی ہے جسے قبول کیا جاتا ہے، ہم نے ایک تکنیکی کمیٹی بنادی، امین الحق کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube