Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

تحریک انصاف کو فارن فنڈگ کی وضاحت کرنی چاہیے،تجزیہ کار

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ جس عدالت نے عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا، اسی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اس لیے ان کو اقامہ پر نکال دیا۔

سماء ٹی وی کے پروگرام سوال میں جب کرپشن سے متعلق بات چل نکلی تو صداقت عباسی نے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکتی جبکہ فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک 40 ہزار پاکستانیوں نے فنڈ دیا ہے۔ اس پر غیرقانونی فنڈنگ کا کیس بنتا ہی نہیں۔

پروگرام میں مسلم لیگ نواز کے نہال ہاشمی بھی شریک تھے۔ انہوں نے جواب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور آٹا، چینی، پٹرول، گیس اور بجلی سمیت دیگر بحرانوں کا حوالہ دیکر تحریک انصاف پر کرپشن کے الزامات عائد کیے۔

سلیم بخاری نے دونوں کی گفتگو سننے کے بعد خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو ’سلیکٹو‘ بات نہیں کرنی چاہیے۔ جس سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا، اسی عدالت نے پانامہ کیس کے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اس لیے ان کو اقامہ پر نکال دیا گیا۔

عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں سلیم بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شروع دن سے عمران خان کے خلاف الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ وہ الزام یہ ہے کہ ان کو اسرائیل اور ہندوستان سے فنڈنگ ہوتی رہی ہے۔ عمران خان کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ معاملہ اتنے عرصے سے لٹکا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
PTI

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube